مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی عدالت کی جانب سے صہیونی وزیراعظم نتن یاہو اور سابق وزیرجنگ گیلانت کے خلاف وارنٹ گرفتاری کا حکم کرنے کے بعد امریکہ شدید ناراض ہے۔
وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان کییرن ژان پیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ نتن یاہو کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹ اراکین کانگریس عالمی عدالت پر پابندی کی تیاری کررہے ہیں۔ اس حوالے سے ہم اسرائیل سمیت اپنے دیگر اتحادیوں کے ساتھ رابطہ کررہے ہیں۔
اس سے پہلے صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ عالمی عدالت کی جانب سے نتن یاہو کے خلاف فیصلہ شرمناک ہے۔
اسرائیل کے حامی ڈیموکریٹ سینیٹر لنڈسے گراہم نے فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو ممالک عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کرنا چاہتے ہیں وہ امریکہ کے شدید ردعمل کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوجائیں۔
آپ کا تبصرہ